fbpx

ن لیگ کے سائلنٹ موڈ پر ہونے سے ہماری نوکری خطرے میں ہے، شہباز گل نے کیا کہہ دیا

ن لیگ کے سائلنٹ موڈ پر ہونے سے ہماری نوکری خطرے میں ہے، شہباز گل نے کیا کہہ دیا

باغی ٹی وی :معاون خصوصی برائے وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ایسا ملک ہے جو ہمیشہ قرضوں میں جکڑا رہا،مسلم لیگ ن کی فرعونیت تھی لیکن اب ان پر ترس آتا ہے،آج کل بجٹ کا موسم ہے جو حکومت کے لیے سخت ہوتا ہے،

شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج سارا دن ہماری پارٹی کی پریس کانفرنسز ہوتی رہیں . آج وہ دن ہے جیسے دنوں میں اپوزیشن کا پلڑا حکومت سے بھاری ہوتا ہے، آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے،

حکومت بجٹ کے دنوں میں پاوں ڈھکتی ہے تو سر ننگا ہو جاتا ہے،ماضی کی حکومتوں کے قرضے ہمیں ادا کرنا پڑ رہا ہے.آج گندم کی سب سے بہترین فصل اور بہترین پیسہ بھی مل رہا ہے.

شہباز گل کا کہنا تھا کہ گندم کے بعد ہم لائیو اسٹاک پر توجہ دینے جارہے ہیں.حکومتی اقدامات کے باعث کسانوں کو فصل کا بہترین معاوضہ مل رہا ہے،آج مرغی کی قیمت اور گر گئی ہے،آج مرغی کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے،

ن لیگ کے سائلنٹ موڈ پر ہونے سے ہماری نوکری خطرے میں ہے،مئی کے مہینے میں پیٹرول7لاکھ30ہزار ٹن استعمال ہوا ہے،ڈیزل7لاکھ 62 ہزار ٹن استعمال ہو اہے.