ن لیگ جھوٹ لیگ،18سوال لیے پھررہا ہوں شہبازشریف جواب نہیں دیتے، میں پھرچیلنج کرتا ہوں، شہزاد اکبر

0
24

اسلام آباد:ن لیگ کی بی یم کوجھوٹ بولنے کی عادت ہوچکی ہے،اٹھارہ سوال لیے پھررہا ہوں شہبازشریف جواب نہیں دیتے، تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی بی ٹیم کے بھی کئی کارنامے ہیں، ن لیگ کی بی ٹیم بھی کرپشن چھپانےاورپردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ 18 سوالوں کے جواب کے لیے شہباز شریف کو تلاش کررہا ہوں، شہباز شریف سے تقاضا کیا جارہا ہے کہ سرکاری زمین کا معاوضہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک سوال کو لے کر مریم اورنگزیب نے کانفرنس کی، وہ لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں، مریم اورنگزیب ذرا شہباز شریف سے میرے سوال کا جواب دلوادیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ایسٹ ریکوری یونٹ کی کارروائی سمجھنے کی ضرورت ہے، 35 سال اقتدار میں رہنے والوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے، سرکاری اراضی واگزاری پر واویلا کیا جارہا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات تو ہم نے دی تھیں، ہمارے دور حکومت میں کیے گئے دوروں کی تفصیلات بھی ہم نے پیش کردی ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ میں سوالات لیے پھر رہا ہوں اور شہباز شریف کو ڈھونڈ رہا ہوں لیکن میرے 18 سوالوں کے جواب کوئی نہیں دے رہا، نواز شریف، شہباز شریف کے علاوہ (ن) لیگ کی بی ٹیم بھی کرپشن کیسز چھپا رہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ایسٹ ریکوری یونٹ کے فرائض جاننے کی ضرورت ہے، 2018ء میں سپریم کورٹ کو پیش کی گئی سفارشات کی بنیاد پر ایسٹ ریکوری یونٹ بنا اور اسے وفاقی کابینہ نے قائم کیا، ایسٹ ریکوری یونٹ کا مقصد لوٹی دولت کوواپس لانا اور اداروں کی معاونت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ریکوری ہوتی ہے سارے پیسے سرکاری خزانے میں آتے ہیں جس کا ریکارڈ متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے، ایسسٹ ریکوری یونٹ نے 2 ارب کی پنجاب سے ریکوری کرائی، اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے پاس اپنا اکاؤنٹ نہیں ہے این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ حکومت پاکستان کو بھیجے اور یہ رقم سیٹلمنٹ کے تحت بھیجی گئی، بیرون ملک جائیداد کا پتا لگانے کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا مقصد لوٹی دولت کو واپس لانا ہے، جو ریکوری ہوتی ہے سارے پیسے قومی خزانے میں جاتے ہیں، 2018 میں سپریم کورٹ کو پیش سفارشات پر ایسٹ ریکوری یونٹ بنا تھا۔معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ ایف آئی اے نے گزشتہ ایک برس میں 7 ارب کی وصولیاں کیں، ایسٹ ریکوری یونٹ پر اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں یونٹ کے اہلکاروں کی تنخواہیں شامل ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے 129 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی، موجودہ دور حکومت میں ہر چیز کا جواب دیا جاتا ہے پہلے کوئی نہیں دیتا تھا۔

Leave a reply