ن لیگ یوتھ ونگ کے قائدین کی تقرری کا کیا معیار ہونا چاہیے، بتایا علی خان یوسفزئی نے

0
38

ن لیگ یوتھ ونگ کے قائدین کی تقرری کا کیا معیار ہونا چاہیے، بتایا علی خان یوسفزئی نے

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش سنگین بحرانوں فسطائیت کے خاتمہ جیسے بڑے چیلنچیز کی موجودگی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی توجہ اور توانائیاں یوتھ ونگ کے عہدادروں کی عمر کی معیاد پر صرف کرنا مضحکہ خیز ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوتھ کی عمر کا تعین اپنی جگہ تاہم یوتھ ونگ کے قائدین کی تقرری اس بات کی متقاضی ہے کہ قیادت سنجیدہ ، پختہ کار اور سوجھ بوجھ کے حامل افراد کو سونپی جاے یہحی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں سیاسی جماعتوں کی یوتھ ونگ کی قیادت و رہنمائی میں عمر کی معیاد کی بجاے قابلیت اور اہلیت کو اولیت دی جاتی ہے علی خان یوسفزئی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ونگز کوئی سرکاری ملازمتیں نہیں جس پر تقرری کے لیے عمر کی حد مقرر کی جاے اور نہ ہی سیاسی رہنماوں کارکنوں کی ریٹائرمنٹ کے لیے حد مقرر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو مہنگائی بیروزگاری معاشی بدحالی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے میاں نواز شریف مریم نواز اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کروڑوں عوام کی آخری امید ہے اور نوجوان مسلم لیگ ن کے قافلے کی ہر اول دستہ ہے اسلئے ایسے نازک موقع پر غیر ضروری معاملات چھیڑنا ملک و قوم اور پارٹی کی کوئی خدمت نہیں ، انہوں نے کیا کہ کہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے لاکھوں کارکن اپنے قائد کیپٹن صفدر کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور وہ کسی بھی بیوروکریٹک فیصلے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں

Leave a reply