این اے 108میں ضمنی الیکشن،لیگی امیدوار عابد شیر علی کو جرمانہ

0
32

الیکشن کمیشن نے این اے 108 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے عابد شیر علی پر یہ جرمانہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگی امیدوار کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے اعلانات مساجد سے کروانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں سے اوور بلنگ سرچارج ختم کرنے سے متعلق اعلانات کروائے تھے۔

ترجمان کے مطابق عابد شیر علی الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، اس لیے جرمانہ عائد کیا گیا اور ادائیگی 3 دن میں کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل سلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر نے کہا کہ میں مرکزی قیادت اہل حدیث کا مشکور ہوں، جنہوں نے الیکشن میں میری حمایت کا اعلان کیا ہے،عمرانیات کے دور میں ملک کی تباہی ہوئی .

فیصل آباد میں جمیعت اہلحدیث رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک کہتا تھا کہ پی ٹی آئی سونامی ہے، اس نے کر ادارے کو تباہ کیا ہے، ہم غربت اور بجلی کے بلوں سے ستائی عوام کو ریلیف دیں گے، پہلے چار ڈالر کی ایل این جی ملتی تھی اب چالیس ڈالر کی ملتی ہے، میں وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ بجلی کے بلوں کا مسلئہ ہے ان میں ریلیف دیاجائے۔غریب لوگوں کی ٹیکسز دینے کی سکت نہیں ہے.

عابد شیر علی نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کی تباہ کاریوں کے باوجود عوام کو ریلیف دیاجائے،مزدوروں، رکشہ ڈرائیور کو ریلیف دیاجائے،انہوں نے کہا کہ میں نے کل بھی التماس کی تھی، آج بھی کروں گا کہ عوام کو ریلیف دیں، دو سو اور چار سو یونٹ والوں کو ریلیف دیں،عمران نے عوام کو معاشی طور پر زبح کردیا ہے،میں عدالت کو کہتا ہوں کہ عمران خان پر توہین عدالت لگتی ہے،کھبی فوج پر تنقید کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی ڈاکو ہے، سیلاب کے دنوں میں یہ کہاں تھا، شہباز شریف تو گیا سیلاب زدگان کے پاس
مگر عمران خان کو دو لوگوں کی فکر ہے، ایک اپنے اقتدار کی اور دوسرے اپنے کتے کی.

انہوں نے کہا کہ ماضی میں طلال چوہدری اور کسی کی معافی قبول نہیں کی گئی، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہم نے نہیں کیے عمران خان کی حکومت نے کیا،دستخط موجود ہے بجلی پیڑول کو بڑھایا جائے ، ہم تو کہتے ہیں دودبارہ معاہدے ہوں،عمران خان کا دور تباہی کا دور تھا،پی ٹی ائی سونامی تھا جس نے سب کچھ تباہ کر دیا، گزشتہ چار سالوں میں عمران حکومت نے بجلی کے معاہدے نہیں کیے تھے.

عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم خدا راہ بجلی کے بلوں کا نوٹس لیں، لوگ ن لیگ کو مسیحا سمجھتے ہیں، رکشہ ڈرائیور,ریڑی بانوں کو بجلی بل میں ریلیف دیا جائے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا بہت بڑا امتحان ہے، دانیال,نہال ہاشمی, طلال کو نااہل کیا گیا،اب عمران خان کو بھی نااہل کیا جانا چاہیے، ایس ایس پی آپریشن غنڈہ ہے، ہمارے 100 کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں.

Leave a reply