این اے 249 کا ضمنی انتخاب ; کوئی پریذائیڈنگ افسر غائب نہیں ہوا

0
29

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ این اے 249 میں پریزائیڈنگ افسر کے غائب ہونے کی خبروں پر ڈی آر او نے بھی وضاحت جاری کر دی، تفصیلات کے مطابق ں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے کہا ہے کہ کوئی پریذائیڈنگ افسر غائب نہیں ہوا، اس سلسلے میں تمام دعوے جھوٹے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آر او ندیم حیدر نے کہا کہ تمام پریذائیڈنگ افسران نتائج لے کر ڈی آر او آفس پہنچ چکے تھے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز جب حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ جاری تھی تو مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا تھا کہ پولنگ اسٹیشن 260 کے پریذائیڈنگ افسر کا فون بند ہے۔
کراچی میں پریذائیڈنگ افسر کا غائب ہونا عجیب بات ہے، جب تک صحیح ووٹوں کا اندراج نہیں ہوگا ہم یہاں موجود رہیں گے۔
جبکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیششن 260 اور 261 کے پریذائیڈنگ افسران نے فارم 45 جمع نہیں کروایا، دونوں پریذائیڈنگ افسر اپنا دفتر بند کرکے چلے گئے، نتیجہ جمع نہیں کروایا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات پر پریذائیڈنگ افسر فیاض احمد نے کہا کہ نتیجہ جمع کروا کر دو روز بعد ابھی گھر آیا ہوں۔
یاد رہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

Leave a reply