fbpx

این اے 249 کے الیکشنز میں تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا سے ہے،خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے این اے 249 کے الیکشن پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ این اے 249 کے الیکشنز میں تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا سے ہے، پی آئی اے کے ساتھ اسٹیل مل مفت دینے والا شخص پیسوں کے ساتھ ٹافیاں بانٹ رہا ہے،شہر کراچی کو لہولہان کرنے والوں کو اس شہر میں کوئی مستقبل نہیں، بانی متحدہ کی طرح اس کے دست راست کی بھی سیاست دفن ہونے جارہی ہے، تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار سیاسی پنڈتوں کو عبرتناک شکست دیں گے، حلقہ این اے 249 کی عوام رنگ برنگی نمونے دیکھ کر پریشان ہورہی ہے، جو لوگ بلدیہ فیکٹری میں 260 لوگوں کو زندہ جلانے میں ملوث تھے آج وہ بھی الیکشن کے حصہ ہیں،خرم شیر زمان کہتے ہیں کراچی تحریک انصاف کا گڑھ ہے کامیابی بلے کی ہوگی، 29 تاریخ پر عوام کی مہر مخالفین کے لیے آخری فیصلہ ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.