این اے249 ضمنی الیکشن،ایم کیو ایم نے حکومتی درخواست ٹھکرا دی

0
25

کراچی این اے249 ضمنی الیکشن،ایم کیو ایم نے حکومتی درخواست ٹھکرا دی این اے249 کا ضمنی معرکہ، حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کریں درخواست مسترد کر دی تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن میں اپنا امیدوار میدان میں لانے کا اعلان کر دیا ہے۔تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے درخواست کی تھی کہ وہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار دستبردار کرا لیں، یا اُن کے امیدوار کی حمایت کریں۔ جس پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ سنایا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر رہے ہیں اور مذکورہ انتخابات میں اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گے۔رابطہ کمیٹی نے مختلف ناموں پر غور کرنے کے بعد این اے 249 میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حافظ مرسلین کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ ’الیکشن میں کسی کے ساتھ اتحاد اور حمایت نہ کرنے کی ہماری تاریخ رہی ہے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کو اپنا جواب دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ جو بھی ہو، متحدہ کا امیدوار الیکشن لڑے گا کیونکہ اتحاد اور حمایت الیکشن کے بعد ہوتے ہیں۔

Leave a reply