این اے 45 کرم:ضمنی انتخاب:گنتی جاری:ابتدائی نتائج:عمران خان کاپلڑا بھاری

0
53

پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کا امیدوار ابتدائی نتائج میں عمران خان سے بہت پیچھے ہے اور عمران خان اس نشست پراپنے تمام مخالفین پر بہت زیادہ سبقت لے جارہے ہیں ،

غیرمصدقہ نتائج کے مطابق NA45 کرم کے 46 پولنگ سٹیشنز پر پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان 10345جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار 3670لے کر بہت پیچھے ہیں

تفصیلات کے مطابق کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا تاہم گزشتہ ضمنی انتخابات کی نسبت ووٹرز کا ٹرن آوٹ کم نظر آیا اور خاص طور پر خواتین کا ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا۔

حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز کیلئے پولنگ میٹریل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے جب کہ حلقے میں 119 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا جاچکا ہے۔ ضمنی الیکشن میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان و پی ڈی ایم کے امیدوار سمیت 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ نشست ان 9 نشستوں میں شامل ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی، یہاں دیگر حلقوں کی طرح 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونا تھا تاہم اس وقت امن وامان کے باعث اس حلقے میں الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔16 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے سات حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کرم میں 30 اکتوبر کو ہونے والے ایلکشن کے حوالے سے عوام کے لیے اہم پیغام میں کہا کہ میں اپنے کرم میں رہنے والے پاکستانیوں سے خاص طور پر اپیل کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ آپ نے ووٹ ڈالنا ہے تحریک انصاف کو آپ نے ووٹ ڈالنا ہے تبدیلی کو۔ چوروں کا ٹولہ پی ڈی ایم ان میں سے 60 فیصد ضمانت پر ہیں۔ ان چوروں کو آپ نے ووٹ نہیں ڈالنا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آپ کے پاس آکر جلسہ کرنا تھا میں نہیں آسکا۔ ہمارا مارچ اسلام اباد کیطرف شروع ہوچکا ہے حقیقی مارچ کی وجہ سے میں نہیں آسکا خود بات نہیں کرسکا۔عمران خان نے مذید کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں اتوار کے دن آپ نے راہ حق کے ساتھ کھڑا ہونا ہے امر بالمعروف کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

Leave a reply