نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

0
42

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ،مسلم لیگ ن خود پریشان ہے، اپوزیشن کی اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے

اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ قانون سے باہر کچھ نہیں ہو گا،سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جار ہی ہیں.

فواد چودھری کے تھپڑ پر وزیراعظم کا سمیع ابراہیم کو فون، کیا بات ہوئی جان کر فواد چودھری پریشان ہو جائے

صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ملک کا پیسہ لوٹ کر معافی مانگ لیں، قانون کے اندر بھی بارگین کا طریقہ موجود ہے، فواد چودھری نے مزید کہا کہ نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ،مسلم لیگ ن خود پریشان ہے ،انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ ن ہیں م ہیں یا ش ہیں، مولانا فضل الرحمان کی صدارت اپوزیشن جماعتوں‌ کی اے پی سی کے حوالہ سے سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے .

شہباز شریف کی لمبی تقریر، فواد چودھری میدان میں آ گئے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے کہا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا،قانون سے باہر کچھ نہیں ہوگا .سب کومعلوم ہےمیں کرپشن کیسز پر سمجھوت انہیں کرونگا، وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن احتجاج کاشوق پوراکرے کوئی پروا نہیں،ہمیں کارکردگی سےجواب دیناہے ،اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمے داروں سے آگاہ کریں، وزیراعظم نے اراکین سے کہا کہ بجٹ منظوری قانونی تقاضا ہے،تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں ،

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

Leave a reply