ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آگئی

0
38

راولپنڈی:ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے عید الفطر پر آبائی گھروں کوجانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے کنٹرول روم قائم کر کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی کی خصوصی ہدایات پر مسافروں کو عید الفطر کے ایام میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹھوس اقدمات کر کے کنٹرول روم اور شکایات سیل کو ہمہ وقت فعال رکھنے کے لیے 31مئی سے 04جون جبکہ عید الفطر کے خاتمے بعد آبائی گھروں سے شہریوں کی واپسی کے دوران بھی خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور اس بابت شکایات کے فوری اندراج کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کمپلینٹ سیل کا نمبر 051-9270011 بھی عوام الناس کے لیے مشتہر کیا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مسافر بس /ویگن /کوسٹر یاکوچ وغیرہ کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی کی شکایت کمپلینٹ سیل میں کرائی جس پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی اسکواڈ کی ٹیمیں شکایت کا ازالہ کریں گی اور زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Leave a reply