مزید دیکھیں

مقبول

دبئی حکومت کا کم قیمت گھروں کی تعمیر کا اعلان

دبئی حکومت نے نسبتاً کم قیمت گھروں کی تعمیر...

استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

استنبول: ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے حریف...

موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

چنئی: بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان اسپتال...

قصور کا رہائشی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ،30 لاکھ تاوان

قصور قصور کا رہائشی 65 سالہ بزرگ شحض کچے...

اسلام آباد ایئر پورٹ بھکاریوں کے نرغے میں

اسلام آباد: ملک میں پیشہ ور گداگروں کی...

قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا ، پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے بعد اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کر گئے۔

باغی ٹی وی : اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر مائیک مانگا، تاہم اسپیکر نے انہیں اجازت نہیں دی۔

عمر ایوب کو اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے ارکان نے ڈیسک بجا کر احتجاج کیا، جس سے ایوان کی کارروائی شدید متاثر ہوئی اور اسپیکر نے کان پر ہیڈ فون لگا لیے حکومتی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز نے ہیڈ فون لگا کر کارروائی جاری رکھنے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی ارکان نے ظالمو جواب دو خون کا حساب دو کے نعرے لگائے گئے پی ٹی آئی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ کر پھینک دیں اور اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔