قومی اسمبلی ضمنی انتخابات؛ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے درخواستیں طلب کرلیں

0
31

قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات؛ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے درخواستیں طلب کرلیں

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ درخواستیں 3 فروری تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل پی پی پارلیمنٹیرینز فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کی جائے ۔ درخواست کے ساتھ مبلغ 40 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز منسلک کیا جائے۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر درخواستیں ارسال کریں ۔پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار ہاؤس نمبر ایک اسٹریٹ 85 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر درخواستیں بھیجیں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں نشستیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے استعفے دینے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا تھا کہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 33 نشستوں پر عمران خان ہی ضمنی الیکشن لڑیں گے. عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور فواد چوہدری کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
اجلاس میں پنجاب کی نگراں حکومت اور دونوں صوبوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن سمیت قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات ہوئی۔ جبکہ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے مشترکہ پریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور تمام نشستوں پر عمران خان ہی امیدواقر ہوں گے۔

Leave a reply