این اے 75 ڈسکہ، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کی مخالفت کر دی

0
30

این اے 75 ڈسکہ، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کی مخالفت کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ضمنی الیکشن کے حوالہ سے ن لیگ کی مخالفت کر دی، ن لیگ نے این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں چند پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا کہا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ ہم ضمنی انتخابات کے نتائج کو مکمل مستردکرتے ہیں، دوبارہ الیکشن کروائے جائیں

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی اورڈسکہ میں دھاندلی کی گئی ،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرم ایجنسی اورڈسکہ میں دھاندلی قبول نہیں دونوں حلقوں پر انتخابات کے نتائج کوتسلیم نہیں کریں گے ،حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے اورنا اہل امیدوارکوجتوایا گیا ،ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے نتائج روکے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن کواپنا فیصلہ سنانا چاہیے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ یا تو بے بس یا چاہتے ہیں کہ قبائل لڑیں،جنوبی وزیرستان میں قبائلی جنگ جاری ہے،جنوبی وزیرستان میں دوقبائل میں خونریزی ہورہی ہے،فاٹا انضمام کے بعد وہاں نہ تو کوئی نیا قانون ہے نہ پرانا ،دھاندلی دھاندلی ہے جس سطح پر بھی ہو،الیکشن کمیشن دوبارہ انتخاب کرائے ،ضمنی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہیں، این اے 75 کے نتائج ہم قبول نہیں کریں گے،جہاں آئین خاموش ہوتا ہے وہاں پارلیمنٹ کو کرداراداکرنا ہوتا ہے،

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں میں ضمنی انتخابات، سینیٹ انتخابات کے حوالہ سے بات چیت اور مشاورت کی گئی حکومت مخالف تحریک اور پی ڈی ایم کے فیصلوں پر بھی گفتگو کی

Leave a reply