fbpx

این اے 133 ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی امیدواروں نے ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کردیا

این اے 133 ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی امیدواروں نے ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کردیا

جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ،اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے درخواست میں اعتراض کنندگان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ الیکشن سے آؤٹ ،الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی اپیل خارج کر دی .کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی، عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ ووٹ سرٹیفکیٹ پر این اے کا نمبر کیوں نہیں آتا پانچ تجویز کنندہ ہونے پر بھی اگر نامزدگی صحیح طرح ہی نہیں تو کیسے الیکشن آگے بڑھے گا ،وکیل متفرق اپیل کنندہ نے کہا کہ پانچ نہیں بلکہ ایک مرتبہ فارم دیئے جاتے ہیں سیکشن 31 ،37 ووٹ ٹرانسفر سے متعلق درخواست دینے کا کہتا ہے الیکشن کمیشن سیکشن 36 پر عمل کرنا لازم ہے ،عدالت نے سوال کیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کیا عمل ہے ؟ وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ووٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے

این اے 133 کی سیٹ ن لیگی رہنما پرویزملک کی وفات پر خالی ہوئی تھی، اس سیٹ پر الیکشن پانچ دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ، الیکشن کمیشن 12 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے این اے 133 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری اسلم گل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے شائستہ پرویز ملک کو ٹکٹ جاری کیا تھا

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرِدست این اے 133 لاہور کا ضمنی  انتخاب ملتوی کرنے کی کوئی تجویز  زیرِ غور نہیں ، تاہم صورت حال تبدیل ہونے پر الیکشن کمیشن اس حوالے سے مزید اقدامات کرسکتا ہے ،قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 لاہور  پر ضمنی انتخاب 5  دسمبرکو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا

دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کےضمنی الیکشن میں اپنے حمایت یافتہ امیدوار کو کامیاب کروانے کے لئے سرکاری خزانےکے منہ کھول دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے واضح نوٹسز کے باوجود حلقہ این اے 133 کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کا سلسلہ بدستور جاری ہے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو لاہور کو دوسرا لاڑکانہ کہتے تھے, پنجاب کے جیالو جاگ جاٶ اور این اے 133 لاہور سے چوہدری اسلم گل کو کامیاب کراکے جھوٹی ترقی کے دعویداروں کو شکست فاش دو,

این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا

خوشاب ضمنی الیکشن، کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ن لیگ کا اعلان

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

ضمنی الیکشن میں شکست یا کچھ اور، پی ٹی آئی نے ق لیگی حمایت یافتہ امیدوار کو ٹکٹ دے دیا

این اے 133 میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر بڑا فیصلہ ہو گیا

پتہ چلنا چاہیے لاہور اب کس کا گڑھ ہے ،جمشید اقبال چیمہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!