fbpx

این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا

این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی

الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی سے فاروق ایچ نائیک اور سردار لطیف خان کھوسہ پیش ہوئے ن لیگ کے مفتاح اسماعیل مریم اورنگزیب اور زبیر عمر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل ،سعید غنی ، نئیر حسین بخاری ، فاروق ایچ نائیک کمیشن میں پیش ہوئے،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے وکیل بھی پانچ منٹ میں کمیشن پہنچ جائیں گے ،ن لیگ کے وکیل پہنچے تو انہوں نے دلائل دیے

مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے وکیل سلمان اکرم راجا نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے تھے این اے 249 کے 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے،ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 بھی جاری نہیں کیے گئے ،کسی پر پولنگ ایجنٹ کے دستخط نہیں پولنگ بند کرکے فارم 45 اور 46 کی تیاری کے وقت کچھ ہوا،سلمان اکرم راجہ نے فارم 45 الیکشن کمیشن کو پیش کر دیے ،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 46 کا معاملہ پریشان کن ہے،اس معاملے کی تحقیقات کی جائے،الیکشن کمیشن ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ فارم 45 آپ کے ایجنٹس کو نہیں دیئے گئے یا ان پر دستخط نہیں تھے،

ن لیگی وکیل نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کے لیے علیحدہ درخواست دائر کریں گے،این اے 249 ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے،اگر مطمئن نہ ہوئے تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کر سکتے ہیں 180پو لنگ اسٹیشنز میں جو کارروائی ہوئی وہ قانون کے مطابق نہیں تھی،صرف دوبارہ گنتی کافی نہیں الیکشن کمیشن کو مداخلت کرنا ہوگی،حتمی نتائج سے پہلے الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے، تصدیق شدہ فارم 45 اور 46 نہ ہونے سے پورا الیکشن مشکوک ہوگیا، مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا بھی کر دی، ن لیگی وکیل نے کہا کہ دوبارہ انتخابات کیلئے با ضابطہ درخواست بھی دائر کروں گا،

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آر او نے ہماری تمام دراخواستیں مسترد کردی ہیں جو کہ آر او کا متعصب ہونا واضع کرتا ہے۔ کچھ پریذائیڈنگ آفسران پر تحفظات ہیں جبکہ فارم 45 اور فارم 47 کے نتائج بھی فرق ہیں،حلقے کے تمام پولنگ سٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے ،الیکشن کمیشن نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا تھا

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

واضح رہے کہ کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.