بریکنگ. این اے 249، دوبارہ گنتی میں پی پی کے علاوہ سب جماعتوں کا بائیکاٹ

0
28

بریکنگ. این اے 249، دوبارہ گنتی میں پی پی کے علاوہ سب جماعتوں کا بائیکاٹ
این اے 249 ضمنی انتخابات مین ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران پی پی کے علاوہ سب جماعتوں نے گنتی کا بائیکاٹ کر دیا

اطلاعات کے مطابق این اے 249 میں دوبارہ گنتی شروع ہونے پر معلوم ہوا کہ ووٹوں کے تھیلوں پر سیل پہلے سے ہی کھلی ہوئی تھی۔الیکشن سے پہلے دھاندلی کی گئی پھر الیکشن والے دن اور اس کے بعد بھی دھاندلی کی جارہی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گنتی کیلئے کھولے گئے تھیلے سیل نہیں تھے. آر او نے فارم 46 دینے سے انکار کردیا. آر او نے کاؤنٹر فائل پر دستخط چیک کرنے نہیں دیے. غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز کی بھی گنتی نہیں کرنے دی جا رہی. آر او نے کہا لکھ کر دو صرف فارم 45 ہی دیکھیں گے. الیکشن قواعد کے مطابق فارم 46 ہمیں دیا جانا چاہیے.

قبل ازیں این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پاکستان تحریک انصاف اور پاک سر زمین پارٹی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا ،دونوں پارٹیوں نے ریٹرننگ آفیسر پر دھاندلی میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا الزام لگایا ،دونوں پارٹیوں کا کہنا تھا کہ فارم 46 تاحال نہیں دیے جارہے، فارم 46 کے بغیر ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوسکتی،دونوں جماعتوں نے ووٹوں فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا

سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور امیدوار آر او آفس میں موجود ہیں سائٹ ایریا ڈی آر او آفس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کالج کے اندر اور باہر تعینات ہے۔ 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے 15 ہزار 473 ووٹ لئے تھے۔مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔ دوبارہ گنتی کی درخواست ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے دی تھی۔

بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا

این اے 249،ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کے فیصلے پر بلاول کا بڑا اعلان

حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری

Leave a reply