این اے 249، ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے لئے درد سر بن گیا

0
27

این اے 249، ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے لئے درد سر بن گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 249 کے ٹکٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نظرثانی بورڈ قائم کردیا ہے،

نظرثانی بورڈ سینیٹر فیصل واوڈا، وفاقی وزیرعلی زیدی، نجیب ہارون پر مشتمل ہوگا، نظرثانی بورڈ ٹکٹ کے معاملے پر ناراض رہنماؤں کے تحفظات دور کرے گا، تحریک انصاف نے این اے 249 میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دیا ہے،ٹکٹ ملنے کے بعد امجد آفریدی نے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہےتا ہم تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے احتجاج کے بعد نظر ثانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ٹکٹ کا دوبارہ فیصلہ کرے گا اور ناراض اراکین کی ناراضگی کو ختم کرے گا

این اے 249 میں ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو امیدوار نامزد کیا ہے، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بھی الیکشن لڑ رہے ہیں اور انکے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں،

امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد اعوان نے استعفیٰ دے دیا تھا، گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناراض اور استعفی دینے والے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان سے ملاقات کی تھی اور منوانے کی کوشش کی تھی تا ہم گورنر سندھ ملاقات میں شہزاد اعوان کو استعفیٰ واپس لینے پر راضی نہ کر سکے، شہزاد اعوان کا احتجاج برقرار ہے، اور وہ امجد آفریدی سے ٹکٹ واپس لینے پر اصرار کر رہے ہیں

قبل ازیں پہلے آپس میں اختلافات کی خبریں تو اب الیکشن لڑنے سے پہلے ہی ہار تسلیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے بلدیہ سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک شہزاد نے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ جب میں نے پارلیمانی بورڈ سے پوچھا امجد آفریدی کو کیوں ٹکٹ دیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ ہم یہ سیٹ نہیں جیت سکتے۔ ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ اس الیکشن میں اگر پی ٹی آئی ہاری تو اس کے اثرات پاکستان کی سیاست پر نظر آئیں گے اور اس کے ذمہ دار گورنر سندھ مقامی قیادت اور سیف اللہ نیازی ہوں گے۔

Leave a reply