نااہل و کرپٹ ٹولہ رخصت ہوا تو پاکستان پنپنے لگا،مراد سعید

0
23

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،

مراد سعید کا کہنا تھا کہ 74 برس بعد وزیراعظم عمران خان کی صورت میں حقیقی قیادت میسر آئی تو حالات بدلنے لگے ہیں، نااہل و کرپٹ ٹولہ رخصت ہوا تو پاکستان پنپنے لگا ہے، اللہ کے فضل سے ہر نئی صبح اک نئی خوشخبری کی نوید بن کر طلوع ہورہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کا گزشتہ 1 برس پچھلی حکومتوں کے پورے ادوار سے بہتر رہا، بہترین، بروقت اور مؤثر فیصلہ سازی اور مناسب اقدامات کے نتیجے میں وباء دم توڑ رہی ہے،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وباء کے پیدا کردہ نہایت مشکل حالات کے باوجود بیمار معیشت میں صحت یابی کے آثار نمایاں ہیں، شریفوں اور زرداریوں کی تباہ کردہ معیشت سنبھل کر افزوں تر ہورہی ہے،جاری کھاتوں اور تجارت کے خساروں میں نمایاں کمی آئی ہے،سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر بڑھ رہی ہیں،گزشتہ حکومتوں کیطرح قرض لینے کی بجائے اتارے جارہے ہیں، موڈیز معیشت مسلسل معیشت کے استحکام کی خبر دے رہے ہیں، تدابیر کیساتھ صنعتیں کھل رہی ہیں اور نوجوانوں کیلئے مالی و تکنیکی وسائل مہیا کئے جارہے ہیں،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ تعمیرات کی صنعت کھول کر عوام کو ذاتی چھت فراہم کرنے کیلئے تاریخی مالی پیکیج دیا جا چکا ہے، احساس کی چھتری تلے نہایت شفاف اور غیر سیاسی طریقے سے لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں 175 ارب روپے تقسیم کئے گئے، ریاست کو ماں کا منصب سونپ کر اسکی آغوش میں "پناہ گاہوں” کا جال بچھایا گیا ہے، ہزاروں بے گھر اور محنت کش کھلے آسمان تلے بے یارومدد گار پڑے رہنے کی بجائے "ماں” کی گود میں "پناہ” لیتے اور کھانا و آرام پاتے ہیں، دیامر بھاشا ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھا جاچکا، درجنوں چھوٹے ذخائرِ آب کی تعمیر کی تیاریاں ہیں،پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے ایم۔ایل ون کی منظوری دی جاچکی ہے،

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

ہم معیشت بہتر کرکے مسلم امہ کی قیادت حاصل کرسکتے ہیں،صدر مملکت

یوم آزادی،حریت رہنما سید علی گیلانی کوپاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

مستحکم پاکستان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ضروری ہے،سراج الحق

پاکستان کو اپنائیت دینی ہو گی،وفاقی وزیر ہوا بازی کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

قومی آزادی آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ سے جڑی ہے.قمر زمان کائرہ

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے پہلو میں تاریخ کے سب سے بڑے اور جدید ترین ہاؤسنگ پراجیکٹ "راوی سٹی” کا افتتاح کیا جاچکا ہے، کل پشاور کے باسیوں کو بی آر ٹی کی شکل میں جدید ترین اور مکمل طور پر خودکفیل وسیلہ نقل و حمل میسر آیا ہے، حیدر آباد-سکھر موٹروے کی تعمیر کی جانب بڑھ رہے ہیں،قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہوکر آسودہ اور وسائل و ترقی میں اپنا حصہ پارہے ہیں، خارجی محاذ پر بھی دنیا امن کا شراکت دار پاکستان دیکھ رہی ہے، افغانوں کو امن کی نوید مل گئی ہے اور اہلِ کشمیر کا توانا ترجمان میسر آچکا ہے، جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کا خطاب گونج رہا ہے اور ہندوتوا کا پیروکار سفاک مودی دنیا میں تنہا ہورہا ہے، یوم آزادی کے موقع پر دعا گو ہیں کہ بہتری کا یہ سفر جاری و ساری رہے، ارضِ پاک پاکستان کو اقوام عالم میں وہ مقام ملے جسکا یہ حقدار ہے،

مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

Leave a reply