نااہلی کی درخواست پر سماعت، فیصل واوڈا کے وکیل غائب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی

فیصل واوڈا کی جانب سے انکے وکیل پیش نہ ہوئے جس پرجسٹس عامر فاروق نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی

اسلام آباد سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت سے فیصل واوڈا اپنے وکیل سمیت غائب، جسٹس عامر فاروق نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے فیصل واوڈا کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کررکھی ہے،عدالت نے کارروائی روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں عدالتی کارروائی پر حکم امتناع کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست گزشتہ سماعت پر دائر کی تھی ۔وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالتی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست جمع کرا ئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی اسی نوعیت کی 4 درخواستیں زیرالتوا ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن سے درخواستو ں پر فیصلہ آنے تک کارروائی روکی جائے ۔

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، انہوں نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.