نعرے لگانے پرڈپٹی کمشنر نے سیاسی رہنما کو تھپڑ مار دیا

0
27
Hub

حب: ملاقات میں تاخیرکرنے پر اپنے خلاف نعرے لگانے پر ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے مقامی سیاسی رہنما کو تھپڑ مار دیا –

باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق مقامی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس سوک سینٹر حب میں جام گروپ سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کےنومنتخب کونسلرز ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے لیے گئے تھے-

دہشت گردی کی نئی لہر،سی ٹی ڈی متحرک،دو دہشتگرد گرفتار

ملاقات میں تاخیر کرنے پر نومنتخب کونسلروں نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس دوران ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان اپنے کمرے سے باہر نکل آئے اور تلخ کلامی پر جام گروپ کے ایک رہنما کو تھپڑ مار دیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے خلاف جام گروپ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے احتجاجاً حب، اوتھل اور بیلہ پر روڈ بلاک کردیا، جس کے باعث کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر تین مختلف مقامات سے ٹریفک کی روانی تاحال متاثر ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ڈپٹی کمشنر معافی نہیں مانگتے احتجاج جاری رہے گا-

راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

Leave a reply