fbpx

نیب آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرائے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

نیب آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرائے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

لیاقت قائم خانی کیس میں گاڑی سپردادری کے حوالہ سے مقدمے کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر گاڑی کی سپردادری سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو سال سے گاڑی کی سپردادری کا مسئلہ چل رہا ہے،اب تک جواب کیوں نہیں دیاگیا ؟ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ادائیگی کہاں سے ہوئی ؟وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ادائیگی انہی کے اکاؤنٹ سے ہوئی ہے جن کے نام تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم دیا کہ نیب آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرائے،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج آپکو ریکارڈ لے کر آنا چاہیے تھا ،

نیب کی ایک اورکاروائی، کس رہنما کے گھر اچانک چھاپہ مارا؟

سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے کتنا خزانہ نکلا؟ نیب نے بتا دیا

واضح رہے کہ نیب کا کہنا ہے کہ نیب کے چھاپے کے دوران لیاقت قائم خانی کے گھر سےکروڑوں روپے کی چیزیں برآمد ہوئیں،سابق ڈی جی پارکس سندھ لیاقت قائم خانی کے گھر سے171تولہ سونا برآمد ہوا،کروڑوں روپےمالیت کی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں ،گاڑیوں میں ٹویوٹا فورچیونر،صرف اور ٹویوٹا مارک 2 شامل ہیں .نیب نے کراچی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مارا ،نیب کی 7رکنی ٹیم لیاقت قائم خانی کےگھر کی تلاشی لی ،نیب ٹیم کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں،

نیب نے چھاپے کے دوران 200 کے قریب اشیا کو قبضہ میں لے لیا،لیاقت کے گھرسے 8 گاڑیاں، اسلحہ، پراپرٹی فائلزاور جیولری برآمد ہوئی، نیب پنڈی نے نیب کراچی کی مدد سے کراچی کے پوش علاقے میں کارروائی کی ،کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کا 8 صفات پر مشتمل میمو بنایا گیا،واضح رہے کہ لیاقت قائم خانی کو نیب نے گرفتار کیا تھا، ان پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے، لیاقت قائم خانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر رکھا گیا ہے۔