نیب کیس میں کس ملزم کو سی کلاس دی جائے گی؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

0
36

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہےنیب کے زیرحراست ملزموں کو سہولتیں دی جارہی ہیں،50کروڑ سے زائد نیب کیس والے ملزم کو جیل میں سی کلاس دی جائے گی بااثر ملزمان کے ساتھ خصوصی سلوک نہیں ہوگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عوام کو سستا انصاف پہنچانا تحریک انصاف کی بنیاد ہے ،غریب عوام کو مدنظر رکھ کر قوانین بنائے گئے ہیں،قوانین کو رائج کرنے کے لیے آگاہی کی ضرورت ہے،اوورسیز پاکستانیوں کےلیے نیا قانون لایا جارہا ہے،تارکین وطن کی جائیدادوں پر قبضے کے خاتمے کے لیے قانون لا رہے ہیں، وفاق میں کی گئی قانون سازی کو صوبے بھی اپنائیں گے.

حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ کہا جارہا ہےنیب کے زیرحراست ملزموں کو سہولتیں دی جارہی ہیں،50کروڑ سے زائد نیب کیس والے ملزم کو جیل میں سی کلاس دی جائے گی، بے نامی مقدمات میں وسل بلووَر ایکٹ لارہے ہیں،خواتین محتسب اعلیٰ کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا،خواتین محتسب اعلیٰ پولیس کے ساتھ چھاپے بھی مارسکیں گی، بے نامی جائیدادوں کو سامنے لانے کے لیے وسل بلووَر ایکٹ لارہے ہیں،خواتین کی بہتری اور فلاح کے لیے موثر قوانین بنارہے ہیں،

جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے پیپلز پارٹی اس سے بات نہیں کرے گی،ناصر حسین شاہ

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ قوانین کی تشکیل میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایات ملتی رہتی ہیں،قوانین میں سقم دور کررہے ہیں ،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ڈریس کوڈ کا اختیار عدالت کے پاس ہونا چاہیے،مفادات کے ٹکراوَ سے متعلق بھی قوانین لارہے ہیں ،لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ لارہے ہیں،

آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

دیوانی مقدمات کا فیصلہ کتنے عرصے میں ہو گا؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

Leave a reply