fbpx

نیب نے میاں نوازشریف کے یارخاص میاں منشا کے خلاف اہم کیس کی تحقیقات کا آغازکردیا

لاہور:نیب نے میاں نوازشریف کے یارخاص میاں منشا کے خلاف اہم کیس کی تحقیقات کا آغازکردیا ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے میاں نوازشریف کے یارخاص میاں محمد منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین نیب نے کافی شکایات کے آنے کے بعد باہم تحقیقاتی افسران سے مشاورت کے بعد میاں منشا کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ،

میاں منشا پراس سے پہلے بھی کچھ الزامات ہیں کہ میاں محمد منشا نے برطانیہ میں 600 ملین پاؤنڈز کا ہوٹل خریدا ہے

اس سے قبل نیب نے مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی) نجکاری کرپشن کیس میں بھی میاں منشا کو طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی رپورٹ میں میاں منشا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایم سی بی کو بینک کی رقم سے ہی خریدا تھا جبکہ نجکاری کے حوالے سے بھی وہ کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے۔

مسلم کمرشل بینک اور نشاط گروپ سمیت متعدد صنعتی اداروں کے مالک میاں محمد منشا پاکستان کی بڑی کاروباری اور دولت مند شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.