احتساب عدالت اسلام آباد کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

0
39

نیب ترمیمی آرڈیننس، احتساب عدالت اسلام آباد کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا

جج محمد بشیر کے بعد جج اعظم خان نے بھی چیئرمین نیب جاوید اقبال کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا کہ نیب کیسز میں نامزد ملزمان ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر رہے ہیں،نیب نے جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے،ترمیمی آرڈیننس میں چئیرمین نیب کو کیس واپس لینے کا اختیار دیا گیا ہے،واپس لینے والے کیسز کی فہرست ملنے سے عدالتی وقت بچے گا،نئے قانون میں کوئی ابہام نہیں لہٰذا فہرست فراہم کی جائے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی معاملے پر چیئرمین نیب کو خط لکھ چکے ہیں

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نےکسی کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق نیب کے اصول طے کر دیئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ نیب صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتا ہے جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو،سابق ڈی جی پارکس کراچی کے گھر چھاپے میں اہلخانہ کی گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی قرار دے دی گئی ،عدالت نے کہا کہ ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے، لیاقت قائمخانی کے گھر سے برآمد 8 میں سے 5گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی تھی، نیب شاہ رخ جمال اور دیگر کی گاڑیوں کی ضبطگی کا کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا،شاہ رخ جمال، محمد طیب اور حارث کی گاڑیاں واپس نہ کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ،عدالت نے کہا کہ تینوں افراد کے اپنے کاروبار موجود، نیب گاڑیوں کا لیاقات قائمخانی سے تعلق نہیں دکھا سکا، احتساب عدالت پانچوں گاڑیاں جلد اپنے اصل مالکان کے حوالے کرائے،

واضح رہے کہ صدرمملکت کی منظوری سے تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے عوام سے دھوکہ اورفراڈکیسز دوبارہ نیب کے حوالے کر دیئے گئے،مضاربہ کیسزب ھی نیب کےحوالے کر دیئے گئے فراڈاوردھوکہ دہی کے کیسز 6 اکتوبرسے پہلےکی پوزیشن پربحال کر دیئے گئے، نیب اوراحتساب عدالتوں کوفراڈ کیسز پر کارروائی کا اختیار دے دیا گیا آرڈیننس کا اطلاق بھی 6 اکتوبر سے ہوگا،جعلی اکاؤنٹس کے پرانے مقدمات آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے، مضاربہ اور بی فور یو کیسز بھی دوبارہ نیب کے حوالے کر دیئے گئے

چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا گیا ،ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہو گا،الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پرانے طریقے سے شہادتیں قلمبند کی جائیں،حکومت نے 6 اکتوبر کے آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کو دیا تھا جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو چیئرمین نیب کو ہٹانے کے طریقہ کار پر وضاحت کی ہدایت کی تھی سپریم جوڈیشل کونسل میں چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس زیر التوا ہے زر ضمانت کے تعین کا اختیار بھی عدالت کو دے دیا گیا پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی مالیت کے برابر مچلکے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھی

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

Leave a reply