عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی،سعد رفیق

0
24

عدالت پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہم نے انتقامی سیاست کو برداشت کیا،

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی عمران خان لوگوں کو گمرا ہ کررہے ہیں،پی ٹی آئی میں شخصی آمریت ہے عمران خان کا اصول اورسچائی سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنانانے کی کوشش کی،عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،عمران خان کا اب بھی بس چلے تو اپنے مخالفین کو کچا کھا جائیں، عمران خان آڈیو کو ٹیسٹ کروائیں، دعوے نہ کریں صدر عارف علوی نے بھی کہہ دیا کہ کوئی سازش نہیں تھی،و

احتساب عدالت لاہور،پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی ،وفاقی وزیر سعد رفیق اور ن لیگی رہنما سلمان رفیق عدالت میں پیش ہو ئے،عدالت نے ملزمان کے وکیل سے متفرق درخواست پر جواب طلب کر لیا ،نیب کے دونوں گواہان عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، عدالت نے سوال کیا کہ دوسرا گواہ ابھی تک کیوں نہیں آیا ؟ وکیل نے کہا کہ نیب کا جو گواہ موجود ہے ،اسکا بیان قلمبند کرائیں ،عدالت میں نیب کے گواہ قیصر امین بٹ کا بیان قلمبند کیا گیا، احتساب عدالت نے گواہ سے سوال کیا کہ کیا آپ پراپرٹی ڈیلر تھے ؟گواہ قیصر امین بٹ نے عدالت میں جواب دیا، نہیں میں پراپرٹی ڈیلر نہیں ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پورا صفحہ ہی چھوڑ کر آگے سے بیان دے رہے ہیں گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو رہا ہے ، خواجہ برادران ہمارے بزنس سے الگ ہو گئے ،پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی گئی

واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

Leave a reply