نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آ گیا

0
77

نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آگیا ہے،

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ سے سوال کیا گیا نیب آج تک کتنی رقم جمع کرائی ہے؟ وزارت خزانہ نے نیب کی ریکوری سے متعلق بڑا دلچسپ جواب دیا ہے،وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نیب نے قومی خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی،نیب نے آج تک ایک روپیہ قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا، نیب نے جس رقم کی تفصیل جمع کرائی ہے اس میں بھی بڑا تضاد ہے،نیب حکام کو طلب کیا ہے کہ وہ آکر وضاحت دیں، نیب آکر بتائے کہ ریکور کی گئی رقم کہاں پڑی ہے، سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کو روکنے کیلئے بنایا گیا تھا، نیب ایک ڈکٹیٹر نے اپنے مقاصد کیلئے بنایا تھا.

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ نیب کی جانب سے ریکورہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع نہیں ہورہی وزارت خزانہ حکام نے کہا نیب نے 815 ارب روپے کی رقم کہاں جمع کرائی ہمیں نہیں معلوم، رقم کہاں استعمال ہورہی ہے ہم تو نیب سے یہ بھی نہیں پوچھ سکتے

نیب حکام کا کہنا تھا کہ پبلک کے پیسہ میں سے نیب ایک روپیہ نہیں لیتا،نور عالم خان نے کہا کہ آڈٹ کا کہا جاتا ہے تو سیاست دان ہی ان کی پشت پناہی کرتے ہیں،میں نے اجلاس بلایا تو اجلاس ہی منسوخ کر دیا جاتا ہے،رانا تنویر نے کہا کہ قومی خزانہ میں کی گئی بے ظابطگیوں کی ریکوریز معمولی ہے، چیئرمین کمیٹی رانا تنویرنے نیب کو ایک سال میں ہونے والی ریکوریز کے آڈٹ کی ہدایت کر دی پی اے سی نے نیب کو 821 ارب روپے کی ریکوری کے حوالےسے خط لکھنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ بتایا جائے کہ پیسہ کن اکاؤنٹس میں پڑا ہے،

Leave a reply