نیب کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کامیابی، 2 ارب 12 کروڑبرآمد
نیب راولپنڈی نے قومی خزانہ لوٹنے والوں سے 2 ارب 12 کروڑبرآمد کرلیے
جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوری آباد پاورکمپنی اورسندھ ٹرانسمیشن فنڈزمیں خوردبرد پرنیب کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں کمپنیوں کے افسران کی پلی بارگین درخواستیں منظورکی لی گئی ہیں، چیئرمین نیب نےدونوں ملزمان کی پلی بارگین درخواستوں کی منظوری دے دی
سرگودھا یونیورسٹی کا غیرقانونی کیمپس اور لوٹ مار،نیب متحرک، طلباء کیلئے خوشخبری
نیب کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں 25 ملزمان گرفتارہوچکےہیں، ملزمان نےجعلی نیلامی کےذریعےکرپشن کی، پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت میں دائرکی جائے گی
این آئی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب کی گرفتاری کا حکم
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان پیسے دینے کے لئے راضی ہو گئے تھے انہوں نے پلی بارگین کے لئے درخواست دی تھی، احتساب عدالت نے درخواستوں پر کاروائی کا حکم دیا تھا،ملزمان پر سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منصوبوں میں میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا الزام ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ سید آصف محمود نے نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ خورشید انور جمالی اور نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹرسید عارف علی سے ملی بھگت کر کے خورد برد اور منی لانڈرنگ کی جس سے قومی خزانہ کو 16ملین ڈالر کا نقصان پہنچا
پاک فوج کا تربیتی طیارہ پنڈی میں تباہ، 19 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.