اسلام آباد: نیب (nab)کی جانب سے کی گئی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں،ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی ادارے نے اتنی بڑی رقم کی ریکوری کی۔
نیب حکام کے مطابق 2سال اور 9 ماہ میں 114 کھرب روپے کی ریکوریز کی گئیں،دھوکہ دہی اور ہاؤسنگ اسکیموں کے متاثرین کو 207 ار ب روپے شفاف طریقے سے واپس کیے گئے،4.85ملین ایکڑ سرکاری اراضی کی بازیابی کیلئے قبضہ گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی،بازیاب کرائی زمین کو قومی ترقی، زراعت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے محفوظ بنایا گیا۔
2025میں 61 کھرب روپے کی ریکارڈ ریکوریز نیب کی اصلاحات کا عملی مظہر ہیں،سخت سکروٹنی سسٹم کے نتیجے میں جعلی اور غیر ضروری شکایات نمایاں حد تک کم ہوئیں،منی لانڈرنگ کے 21 ہائی پروفائل کیسز میں 118 ارب روپے کے اثاثے ٹریس کیے گئے،گزشتہ 11 ماہ میں متاثرین کو 165 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔








