نیب کو خورشید شاہ پر ترس آ گیا، بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو تو جیل میں اے سی نہ مل سکا البتہ خورشید شاہ پر نیب کو ترس آ گیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشی دشاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی نیب حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ سے تفتیش کے لیےنیب سکھرکے سینئرافسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،خورشید شاہ کی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے نیب آفس میں رہے گا نیب حکام کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو پروازپی کے 631 کے ذریعے سکھر منتقل کیا جائے گا،نیب سکھر کی ٹیم رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کو نیب دفتر منتقل کرےگی ،قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 631رات ساڑھے9بجے سکھر پہنچے گی پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں شعبہ امراض قلب لے جایا گیا اور وہاں علاج کی غرض سے داخل کروا دیا گیا. … نیب کو خورشید شاہ پر ترس آ گیا، بڑی سہولت دینے کا فیصلہ پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں