نیب متحرک، نواز شریف کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

نیب نے نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی،نیب آئندہ ہفتے نواز شریف سمیت اہم شخصیات کے خلاف ریفرنس دائر کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق غیرملکی شخصیات کی سکیورٹی کیلئے غیرقانونی طریقے سے 73 گاڑیاں خریدی گئیں،نوازشریف نے سارک کانفرنس کے شرکا کیلئے بھی بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کروائیں،

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

میر شکیل الرحمان کیس میں کیا غلط ہوا؟ سنئے مبشر لقمان کا کھرا سچ

ذرائع کے مطابق بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نواز کے زیراستعمال رہیں، غیرقانونی اقدام سے قومی خزانے کو ایک ارب 95 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا ہے. احتساب عدالت کے جج اسد علی نے تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،اشتہارات آویزاں کرنے کے 30 روز بعد بھی نوازشریف پیش نہیں ہوئے ،نوازشریف کی گرفتاری کیلئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں نوازشریف کی گرفتاری کیلئےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں

نواز شریف ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار، جائیداد بارے عدالت کا بڑا حکم

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نوازشریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری کو رجسٹر میں نوٹ کریں ،نوازشریف کی حد تک کیس کو ریفرنس سے الگ کردیا گیا ہے،نیب نوازشریف کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے،آئندہ سماعت پر دیگر ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی

نواز شریف کیخلاف قتل کا مقدمہ خارج کروانے میں شاہ محمود قریشی کا اہم کردار سامنے آ گیا

Leave a reply