نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی طلب کر لیا، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے کا الزام

نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی 19 جون کو طلب کرلیا ہے۔ ان پر تھری جی اور 4 جی کے غیرقانونی ٹھیکوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تھری جی اور فور جی لائسنس کے ٹھیکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو 19 جون کو طلب کیا ہے. اس موقع پر سابق وزیرانفارمیشن انوشے رحمان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا. چیئرمین نیب نے کیس کو انکوائری سے تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے.
یاد رہے کہ نیب تھری جی اور فور جی کیس میں متعدد بار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کر چکا ہے جبکہ اسی طرح انوشے رحمان اور سابق چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ انوشے رحمان کو 19 جون کو طلب کیا گیا ہے.