نیب نے وزیراعظم پر بھی کیس بنایا، وفاقی وزیر نے کیا انکشاف
نیب نے وزیراعظم عمران خان پر کیس بنایا ہے، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کیا انکشاف، تحریک انصاف بھی رہ گئی حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے بجائے برطانوی شہزادہ کے دورے پر بحث کرنی چاہیے، پاکستان کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،اگرمولانا صاحب سیاسی احتجاج کریں گے تو سو بسم اللہ ،میرے نزدیک وزیراعظم عمران خان کا دورہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے،مولانا فضل الرحمان صاحب جیسے احتجاج تو ہر جمعے کو ہوتے ہیں ،
نیب کی سندھ میں ایک اور بڑی کاروائی،پی پی رہنما گھروں سے فرار
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
فواد چودھری نے مزید کہا کہ نیب نے عمران خان پر بھی ہیلی کاپٹر کا کیس بنایا ہوا ہے ،وزیراعظم عمران خان اپنے اوپر انکوائری کو بند نہیں کروا رہے تو باقی پر کیوں بند ہونگے ،
وفاقی وزیرفواد چودھری نا اہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے، کیس پر سماعت کل بدھ کو ہو گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے ،
عدالت نے فوادچودھری اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرکےجواب طلب کررکھا ہے ،وفاقی وزیر فواد چودھری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد ہے
گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار کی درخواست پر فواد چودھری سے جواب طلب کیا تھا،عدالت نے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے؟ مطمئن کریں،سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی، ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،مثال ہمارے سامنے ہے،عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں .
کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا
فواد چودھری کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوادچودھری نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں،
مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کے خلاف درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوھدری نےملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی، فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کےتحت نااہل کیا جائے .
طالبان کو کیا پیغام دیا؟ شاہ محمود قریشی نے چپ کا روزہ توڑ دیا
فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے