نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے. نیب نےشہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 5 جولائی کوطلب کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو طلب کیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ دستاویزات سمیت حاضر ہوں. نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیل اور ذرائع بھی بتائیں.
نیب کی جانب سے شہباز شریف کو اپنے والد میاں محمد شریف سے ملنے والی وراثت سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا تھا. قومی احتساب بیورو نیب اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے پورے خاندان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے.