مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان نے کرپٹو کونسل قائم کر دی،سربراہ بھی مقرر

اسلام آباد: پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے...

4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں 4 ارب روپے سے زائد سیلزٹیکس فراڈ...

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

نیب نے عمران خان کو 18مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

نیب نے عمران خان کو 18مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو18مئی کو نیب میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے جبکہ صحافی زاہد گشکوری کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں طلب کیاگیا ہے علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی بھیج دیاگیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے عمران خان ، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے کی۔

ممبر جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی نمائندگی کون کر رہا ہے، ان کا وکیل کون ہے؟ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں ایسوسی ایٹ ہوں، آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز ہیں، عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ہائیکورٹ ہیں تو میں معلوم کرتا ہوں کب تک آئیں گے۔ ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں ہم اسلام آباد ہائی کورٹ ہی جاکر انھیں سن لیتے ہیں، آپ اس کیس کو ہلکا لے رہے ہیں، اتنے عرصے سے کیس پڑا ہے، گزشتہ سماعت پر بھی آپ بغیر وکالت نامہ پیش ہوئے اورآج نہ وکیل ہے نہ ہی وہ خود، اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
انہوں نے ریمارکس دیے کہ پہلے ہم نے قابل ضمانت آرڈر جاری کیا تو کوئی پیش نہیں ہوا، آج پھر ہم ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیں گے۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہم عمران نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ نکال دیتے ہیں اور انہیں ذاتی حیثیت میں پیشی کیلئے آرڈر کر دیتے ہیں۔ بینچ نے حکم دیا کہ عمران خان 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اسد عمر کے وکیل انور منصور پیش ہوئے اور کہا کہ اسد عمر زیر حراست ہیں، سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے التوا لیا ہے، میں مکمل تیار ہوں دلائل شروع کرتا ہوں۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق ہم نے آپ کو سنا ہے، آخری چانس ہے، ہم آپ کو 23 مئی کو سن لیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کیسز کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra