بیوہ خاتون بھی نیب کے ریڈار پر آگئی ، بے نامی جائیداد رکھنے کا الزام،

0
36

کراچی:بے نامی جائیداد کے کیس پھر کھلنا شروع ہوگئے ، ایف بی آر نے نام نہ ظاہر کرنے والے افراد کا ڈیٹا نیب کے حوالے کردیا ، اطلاعات کے مطابق کراچی میں‌ بے نامی جائیداد کیس میں نیب نے شاہ فیصل کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون کو نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کا نوٹس دیکھ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ پریشان ہو گئے۔ خاتون کے نام پر مہنگے علاقے میں 320 گز کا پلاٹ ہے، پلاٹ کڈنی ہل پارک کی زمین پر چائنہ کٹنگ کر کے بنایا گیا ہے ، نیب کا کہنا ہےکہ مذکورہ پلاٹ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے دور میں الاٹ کیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے اس بیوہ خاتون نے کہا ہے کہ نیب نے بلایا ہے مگر پلاٹ ہمارا نہیں، میرے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ بھی نہیں، نیب نے کچھ پوچھنا ہے تو کرایہ بھی دے، بھائی کے ساتھ ان کے گھر میں رہتی ہوں ۔خاتون کا کہنا ہےکہ وہ نیب کے تمام سوالوں کا ضرور جواب دیں‌گی

Leave a reply