نیب پر کون لوگ تنقید کرتے ہیں ، چیئرمین نیب نے بتادیا

0
14

نیب پر کون لوگ تنقید کرتے ہیں ، چیئرمین نیب نے بتادیا

باغی ٹی وی : چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا . اجلاس میں ڈی جی نیب راولپنڈی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی .چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ بلاجواز تنقید نہ کی جائے، بلاوجہ وہی تنقید کرتے ہیں جن کو نیب قانون کا علم ہی نہیں،عرفان منگی کی سربراہی میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی قابل ستائش ہے

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی مہم کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں،

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف اور نیب کی 6 اپیلوں پر الگ الگ تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،
نواز شریف کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 121 دو ہزار اٹھارہ کی سماعت میں نواز شریف اور اس کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا،نواز شریف اپنی ہی دائر کردہ اپیل میں غیر حاضر رہے، نواز شریف کی کرمنل اپیل نمبر 121 ایون فیلڈ پر سزا کے خلاف حکم امتناع جاری کر رکھا ہے،

احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال سزا سنائی تھی، مریم نواز کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 122 دو ہزار اٹھارہ میں مریم نواز ذاتی حیثیت میں پیش ہوئیں،احتساب عدالت نے مریم نواز کو 7 سال سزا سنائی تھی،مریم نواز کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست منظورکر لی گئی. کیپٹن صفدر کی دائر کردہ کرمنل اپیل نمبر 123 دو ہزار اٹھارہ میں کیپٹن صفدر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو 1 سال سزا سنائی تھی، کیپٹن صفدر کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی

Leave a reply