نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کو یکم دسمبر کو طلب کرلیا

راولپنڈی:نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کو یکم دسمبر کو طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین کو یکم دسمبر کو طلب کرلیا ہے اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کے حوالے سے پوچھا گیا ہے ،

نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق نیب نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کو ذاتی حیثیت میں 1 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔۔ملک ریاض پر مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کر کہ مالی فوائد حاصل کرنے کا الزم ہے۔

 

ملک ریاض حسین کو جاری اس نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ نے القادر یونیورسٹی کو زمین کس معاہدے کے تحت عطیہ کی، زمین خریدی کب کیسے سارا ریکارڈ لے کر یکم دسمبر کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری نوٹس میں برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ اسٹرلنگ کا معاملے کے متعلق بھی اب نیب نے انکوائری شروع کردی کہ کس طرح برطانیہ سے وصول کردہ رقم عمران خان نے خفیہ طور پر ملک ریاض کو ہی واپس کردی

ملک ریاض حسین کو جاری نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضلع جہلم میں تقریبا 458 کنال اراضی میں بھی خورد برد کی گئی ہے ، اس کی وضاحت طلب کی گئی ہے

Comments are closed.