نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے

0
26
نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے #Baaghi

نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کو نیب راولپنڈی میں 6 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا گیا

شرجیل میمن نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، شرجیل میمن نے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ کیس کے فیصلے تک ضمانت دی جائے نیب نے شرجیل میمن کو کل ریکارڈ سمیت تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی

شرجیل میمن کو بطور وزیر بلدیات سندھ شامل تفتیش کیا گیا شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیشی سے معذرت کی تھی شرجیل میمن پر منصوبے میں رشوت اور غیر قانونی رقوم لینے کا الزام ہے

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی  کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

Leave a reply