ورلڈ ہیڈر ایڈ

اپوزیشن کی دلی مراد پوری،نیب ترمیمی بل منظور

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نےنیب ترمیمی بل منظورکرلیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائےقانون وانصاف کااجلاس ہوا. بیرسٹر سیف نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک کےنیب ترمیمی بل کی حمایت کرتاہوں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگرسب نیب ترمیمی بل پرمتفق ہیں توکمیٹی اس کوپاس کرتی ہے

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

قبل ازیں قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تجویز کیا گیا کہ نیب صرف میگا کرپشن مقدمات کی تحقیقات کرے۔ ملزم کو نیب کی تحویل میں نہ دیا جائے۔ پلی بارگین کرنے والے کو جیل کی سزا نہیں ہونی چاہیے اور اسے الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔ سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل میں مزید تجویز کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو گرفتاری اور احتساب عدالت کو ضمانت کا اختیار نہیں، ملزم کو نیب کی تحویل میں بھی نہ دیا جائے۔

نیب قوانین میں ترامیم حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ کا فیصلہ

سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے حوالے کر دیا تھاجو آج کمیٹی نے منظور کر لیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.