نیب ٹیم ماڈل ٹاؤن میں، پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی لیکن اسوقت شہباز شریف کہاں ہیں؟

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر پہنچی تو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب بھی پہنچ گئیں

اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے، آج شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی،اس کے باوجود یہ تماشا کیا جارہا ہے،

اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف گھر میں ہی موجود ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

دوسری جانب نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو گزشتہ پیشی پر سوالنامہ اور مناسب وقت دیا گیا تھا ،شہباز شریف کی خواہش پر انہیں زیادہ وقت فراہم کیا گیا ،نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں

نیب کے مطابق 1998سے 2018کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثے 367.23ملین سے بڑھ کر 549بلین ہوئے،پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت طلب کی گئی،بیرون ملک تمام اثاثے اور بینک اکاوَنٹس کی تفصیلات فراہم کیں جائیں،بارکلے بینک سے لیا جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں،فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کریں،2008سے 2019کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات فراہم کیں جائیں،ماڈل ٹاوَن 96ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا،تفصیلات فراہم کریں،

نیب میں شہباز شریف کے نمائندے نے اثاثہ جات کے حوالہ سے تفصیلی جواب جمع کروایا ،شہباز شریف ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے پر آج نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ اس سے قبل شہبازشریف 2 بارکورونا کو جواز بنا کر نیب میں پیش نہیں ہوئے ہیں وہ آخری بار 22 اپریل کونیب میں پیش ہوئے تھے،گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں گر فتاری سے بچنےکیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ امجدپرویزایڈووکیٹ کی وساطت سے شہبازشریف نے درخواست دائرکی جس میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پراثاثہ جات کیس بنایا،منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں،1972 میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا،زراعت ،شوگراور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا،2018 میں نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت نہیں دیا 2018میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا، اس وقت بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا

 

بریکنگ، شہباز شریف پیش نہ ہوئے، نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچ گئی

Leave a reply