باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور کی رواں برس کی کارکردگی سامنے آ گئی
احتساب عدالت لاہور نے رواں سال 24 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا،عدالت نے نوازشریف،شہباز شریف ،نصرت شہباز،رابعہ عمران اور سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا
احتساب عدالت لاہور نے اشتہاری ملزمان کا ریکارڈ ہائیکورٹ اور نیب آفس ارسال کردیا،عدالتوں نے مختلف کیسز میں پیش نہ ہونے پر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا،عدالت نے دیگر مقدمات میں 18 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا
احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے 2 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا.
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف لندن علاج کے لئے گئے ہیں تا ہم ابھی تک واپس نہیں آئے، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اداروں پر تنقید کر رہے ہیں اور پی ڈی ایم کے پاکستان میں ہونے والے جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں تا ہم پاکستان واپس نہیں آ رہے