اداکار نبیل ظفر نے پیسا ایوارڈ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان کے مقبول کامیڈی ڈرامے بلبلے کے مرکزی اداکار نبیل ظفر و پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے
باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبول کامیڈی ڈرامے بلبلے کے مرکزی اداکار نبیل ظفر و پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے جبکہ نبیل ظفر کو اس ایونٹ میں ایک ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تاہم انہوں نے اپنے بیان میں اس تقریب کا حصہ نہ بننے کی وجہ بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتا دی
اداکار نبیل ظفر نے فیس بک پر اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں آج دبئی میں ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور دوستوں سے کہا کہ کئی دنوں سے آپ لوگ مجھے پیسا ایوارڈ کی ایڈز میں اور ڈرامہ بلبلے میں بہترین کامیڈی اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیے جانے کے حوالے سے تشہیر دیکھ رہے ہوں گے
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ ایوارڈ ڈرامہ بلبلے میں بہترین اداکاری اور مداحوں کی جانب سے میرے کام کو سراہے جانے کی بنا پر دیا جا رہا تھا اس حوالے سے شو کی انتظامیہ نے اپنی پی آر کمپنی باڈی بیٹ کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا اور ہونے والے شو میں شرکت کی درخواست کی میری طرح میرے اور کئی ساتھیوں سے بھی یہی درخواست کی گئی اور اپنے ڈاکیومنٹس جمع کروانے کو کہا
ماہرہ خان نےایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی
اداکار نے کہا اس کے بعد سے انتظامیہ نے ہم سے رابطہ نہیں کیا اور ہمارا بھی ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہم سب شش و پنج کا شکار ہیں کیوں کہ بہت سے لوگ ہماری عدم موجودگی پر ہم سے سوالات کر رہے ہیں
نبیل نے یہ بھی کہا کہ یہ مکمل طور پر وعدہ خلافی اور دھوکا دہی ہے کیوں کہ ایوارڈ شو کی تشہیر کے لیے ہمارا نام استعمال کیا گیا جوکہ شو کی انتظامیہ کا غیر اخلاقی عمل ہے
اداکار نے کہا اس عمل سے نہ صرف میری بلکہ ان فنکاروں کی بھی بے عزتی ہوئی ہے جن سے رابطہ کیا گیا در حقیقت یہ ہماری انڈسٹری کا نام بدنام کرنے کے مترادف ہے باالخصوص ان لوگوں کے سامنے جنہوں نے شو کے ٹکٹ بھی خریدے
آخر نے نبیل نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ تمام مداح جو یہ امید کررہے تھے کہ ہم اس ایوارڈ شو میں ان سے ملاقات کریں گے تو میں سب کو آگاہ کردوں کہ میں اس شو کا حصہ نہیں بننے جارہا