نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، چوھدری پرویز الہیٰ کیلئے خوشخبری،سابق وزراء کیخلاف بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا

اجلاس میں اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی گئی،

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سات ریفرنسز کی منظوری دے دی،سابق وزیرصحت بلوچستان رحمت علی کےخلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی.بلوچستان کےسابق وزیر میر صادق عمرانی کےخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ،سابق سیکریٹری بلوچستان مقبول احمد کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی

سابق ضلعی افسر ایف سی بنوں نثار اللہ خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی،سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر پٹ فیڈر کینال توسیعی منصوبہ شیرزمان اور دیگر کےخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی،ایم این اے عاشق گوپانگ کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی،سابق ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد سہیل کےخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی،سابق قائم مقام آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

سابق ڈی جی پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی قاضی لائق کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی،

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور میگا کرپشن مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت گروہ یا فرد سے نہیں ہے،نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.