نیب کا دوہرا معیار، ثابت شدہ کیس ،تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ سعید غنی

0
39
یب کا دوہرا معیار، ثابت شدہ کیس ،تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ سعید غنی #Baaghi

نیب کا دوہرا معیار، ثابت شدہ کیس ،تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ سعید غنی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کراچی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف چیئرمین نیب کو خط بھیجا ہے،

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے نیب کا رویہ مختلف ہوتا ہے،حلیم عادل کو گرفتار نہ کیا گیا تو واضح ہو جائے گا کہ نیب کا دوہرا معیار ہے حلیم عادل شیخ کے خلاف جو کیس ہے وہ بہت واضح ہے،اینٹی کرپشن ڈیپاٹمنٹ نے حلیم عادل خلاف انکوائری کی،نیب غیر جانبدار ہے تو حلیم عادل کو گرفتار کرے ، حلیم عادل شیخ کیخلاف ثابت شدہ کیس لگتا ہے،حلیم عادل شیخ  نے 253 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہم بار بار کہتے ہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے،

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیکرآغاسراج درانی نے بجٹ سیشن سے پہلے میٹنگ رکھی تھی اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو مانا گیا، جی ڈی اے اراکین نے مناسب انداز میں احتجاج کیا جوقابل تعریف ہے،ایوا ن میں چارپائی لانے اورہنگامہ کرنےوالی روایت غیر مناسب بات ہے،اپوزیشن اراکین نے سندھ اسمبلی گیٹ پر ہنگامہ کیا جب اپوزیشن کی جانب سے تقریر کی گئی تو سب نے سنا،جب حکومتی بینچز سے تقاریر شروع ہوئی تو ہنگامہ کیا گیا،بجٹ سیشن کےدوران کوئی کٹ موشن نہیں آیا ان کو اعتراض ہی نہیں تھا ،انہوں نے دیکھا کہ بجٹ میں 991ارب روپے کراچی کےلیے رکھے گئے ہیں ،بجٹ میں بہت سی اسکیمیں تھیں،انہوں نے شور شرابہ کرکے راہ فرار اختیار کی ،اراکین سندھ اسمبلی کو نہیں روکا گیا ،یہ صرف تماشہ کررہے تھے،اپوزیشن نے سیکیورٹی عملے سے غیر مناسب رویہ رکھا

Leave a reply