fbpx

نیب کا حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی کو ریلیف دینے کا فیصلہ

نیب کا حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی کو ریلیف دینے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی ای غضنفر عباس چھینہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

نیب لاہور نے چیئرمین نیب نے انکوائری بند کرنے کی اجازت مانگ لی غضنفر عباس چھینہ کیخلاف نیب لاہور آمدن سے زائد اثاثوں پر تحقیقات کر رہا تھا،چیئرمین نیب کو لکھے گئے لیٹر میں کہا گیا کہ غضنفر عباس چھینہ کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے انکوائری بند کردی جائے،شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ حکومتی ایم پی اے نے سرکاری زمین میں ردو بدل بھی کیا ،

غضنفر عباس بھکر سے تحریک انصاف کے ایم پی اے ہیں، نیب نے گزشتہ برس ایم پی اے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اب انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی جانب سے اجازت ملنے پر حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی کو کلین چٹ دے دی جائے گی

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

قومی اسمبلی میں منظور خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی پیشکش کر دی

اللہ نہ کرے آپ خود کشی کریں لیکن قوم کوآپ نے خود کشی پرمجبور کردیا،سعد رفیق

آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

قبل ازیں گزشتہ برس 16 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف کیس بند کرنے کی منظوری دے گی گئی ترجمان نیب کی جانب سے زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کی گئی۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے ان کے خلاف آف شور کمپنی کی تحقیقات کی گئی تھی۔ واضح رہےکہ زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا ہے جس بناء پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے زلفی بخاری کا نیب میں کیس ہونے پر شدید تنقید کی گئی تھی، احسن اقبال نے گرفتاری سے قبل نیب میں پیشی کے وقت کہا تھا کہ میں تو نیب میں پیش ہو رہا ہوں، زلفی بخاری کو نیب والے کیوں نہیں بلاتے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.