نیب کا یہ کام بالکل غلط ہے،مبشر لقمان پھٹ پڑے

0
34

نیب کا یہ کام بالکل غلط ہے،مبشر لقمان پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نیب کی پاور ان لمیٹڈ اٹھا لینا یہ غلط ہے، نوے دن کے ریمانڈ کی بجائے 90 دن میں کیس ختم ہونا چاہئے، جواب لینے کے اندر نہیں رکھنا چاہئے، میر شکیل الرحمان سے جواب لینا ہے اس لئے اندرکیا ایسا نہیں ہونا چاہئے،

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر زین علی نے کہا کہ لوگ بڑے سوال کرتے تھے کہ عمران خان نے جتنا بھی احتساب کا دور چلایا، ریکوری کتنی ہوئی، سپریم کورٹ نے آج حکم دیا کہ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے، لوگ مطمئن ہیں کہ جلدی فیصلے ہوں گے،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں بھی یہ بات کرتا تھا، یہ عمران خان کی نہیں ،لوگوں کی نہین سنی گئی، یہ اچھا فیصلہ ہے ان لوگوں کے لئے جن کے نام لسٹ میں ہیں،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کو دیکھ لیں، میرے کلاس فیلو ہیں اسلئے نام لے رہا ہوں،سعد رفیق پر ایک الزام میں 9 ماہ اندر رکھا ابھی تک الزام ثابت نہیں ہوا، اسکی زندگی خراب کر دی، اسکی لائف برباد ہو گئی، جب ڈے ٹو ڈے کیسز ہوں گے تو ڈیڑھ ماہ میں فارغ ہو جائیں گے، اگر کسی نے غلط کیا تو وہ بھی سامنے آ جائے گا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی پاور ان لمیٹڈ اٹھا لینا یہ غلط ہے، نوے دن کے ریمانڈ کی بجائے 90 دن میں کیس ختم ہونا چاہئے، جواب لینے کے اندر نہیں رکھنا چاہئے، میر شکیل الرحمان سے جواب لینا ہے اس لئے اندرکیا ایسا نہیں ہونا چاہئے، آپ نے جواب لینا ہے تو نام ای سی ایل میں ڈال دیں،لیکن جب بھی جواب دینے کے لئے کسی کو بلائین گے تو وہ آئیں گے، اس طرح لوگوں کا گھر،کاروبار بھی چلتا ہے، آپ ان سے بنیادی حقوق نہیں چھین سکتے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپکے پاس پکے ثبوت ہیں تو عدالت میں آئیں اور چالان پیش کریں، شاہد خاقان عباسی پر سال لگا کر بھی چالان پیش نہین کیا تو نیب والوں کو تین ماہ اندر بٹھا کر ان سے سوال پوچھنا چاہئے،

Leave a reply