نیب میں بہتری کی گنجائش،استعفے ڈرامہ،کن ایشوز پر بات ہو سکتی ہے، وزیر خارجہ کی اپوزیشن کو کھلی آفر

0
30

نیب میں بہتری کی گنجائش،استعفے ڈرامہ،کن ایشوز پر بات ہو سکتی ہے، وزیر خارجہ کی اپوزیشن کو کھلی آفر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے قومی ایشوز پر بات ہوسکتی ہے،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کا دباوَ قبول کرنے سے انکار کردیا،اپوزیشن استعفے دینا چاہتی ہے تو یہ شوق پورا کر لے،ہم استعفوں اور مارچ کی دھمکیوں سے ڈرنےو الے نہیں،نیب میں بہتری کی گنجائش ہے لیکن سودا نہیں کریں گے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ہمارے تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،کہا گیا فیٹف قانون سازی کیلئے پہلے نیب قوانین میں ترامیم کریں،حکومت نے اپوزیشن کا دباؤقبول کرنے سے انکار کردیا،اپوزیشن کے نیب قوانین ترامیم کے مسودے سے این آراوکی بو آئی ،یہ اقدام ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوارمیں کیوں نہیں کیے،یہ ذاتی ایجنڈا تھا جس پر وہ سودا کرنا چاہتے تھے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن پر برستے ہوئے کہا کہ آپ نےنیب میں ترامیم نہیں کیں تویہ غفلت آپ کی ہے،نیب ترامیم کوفیٹف کیساتھ نہ جوڑیں،یہ قومی اہمیت کامعاملہ ہے،استعفے دیناچاہتے ہیں تو دے دیں، ہچکچاہٹ کیوں ہے ،استعفوں کی دھمکیاں دینا چاہتے ہیں تو ضروردیں، استعفے دینا چاہتے ہیں تو 31 تاریخ کو استعفے اسپیکر کو پہنچنا چاہییں،استعفے اسپیکر کو نہیں پہنچتے تو یہ ڈرامہ بند کریں،

پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ استعفے دینا آپ کا فیصلہ ہے، ہم تو کہیں گے نظرثانی کریں، لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، وزیراعظم کی واضح ہدایت تھی کہ لاہور جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے،ملتان میں ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہید بننے کاموقع دیا گیا، اپوزیشن کو اسٹیڈیم میں آنے دیتے تو یہ سیاسی شہید نہ بنتے،

Leave a reply