fbpx

نیب نے آٹا اور شوگرمافیا کے کس ذمہ دار کو گرفتار کیا؟ احسن اقبال

نیب نے آٹا اور شوگرمافیا کے کس ذمہ دار کو گرفتار کیا؟ احسن اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تجربہ ہے نہ ہی کوئی ٹیم ،3سال بعد بھی وزیرخزانہ تلاش کیا جا رہا ہے،نیب نے آٹا اور شوگرمافیا کے کس ذمہ دار کو گرفتار کیا؟ کہا جاتا ہے آٹا اور شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے ،نیب کو جرات نہیں کہ کسی وزیر کو گرفتار کرسکے،اس حکومت کو مزید برداشت کرنے کا مطلب قومی سلامتی کوداؤ پر لگان اہے،ٹیم کھڑی کرنے کے دعوے دارکے پاس کسی چیزکا جواب نہیں ہے،آج گیا کل گیا عمران نیازی کا جانا ٹھہر گیا ن لیگ کے دور میں ملکی معیشت 3فیصد آج منفی چار پر کھڑی ہے بھارت 11 فیصد پر ترقی کر رہا ہے پاکستان منفی پر کھڑا ہے ااس حکومت کے ہوتے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں اس حکومت کا جاری رہنا ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے معیشت ٹھیک ہوگی تو ہر طبقہ کو خوشحالی ملے گی رمضان سے پہلے ہی مہنگائی اسمانوں کو چھو رہی ہے لوگ سحری افطاری میں بھی انتخاب پر مجبور ہونگے ناٹک کیا جاتا ہے کہ شوگر آٹا مافیا کے چکاف کارروائی کریں گے آج تک کس کی گرفتاری کی گئی ہمیں تو اخبار کے ایک تراشے پر گرفتار کر لیا جاتا تھا جب نواز شریف بھارت سے آبرومندانہ بات چیت کرتے تھے تو مودی کے یار کے نعرے لگائے جاتے تھے جب مودی پاکستان آتے تھے تو غداری کے نعرے لگ جاتے تھے مفتی عمران ہمیں ہندیوتا کے لیکچر دیا کرتے تھے کیا بھارت نے کشمیر میں ظلم بند کر دیا کیا نوجوانوں عورتوں پر ظلم بند کردیا اب تجارت کے پیچھے کونسا کنسیشن ہے جو انہوں نے حاصل کیا وقت آگیا کہ ملک کو اس حکومت کو گھر بھیج کر بچایا جائے ن لیگ واحد پارٹی ہے جس کے پاس ویژن ٹیم اور تجربہ ہے حکومت کرونا ویکسین کی حفاظت نہیں کر سکی کہیں خورد برد کرکے لوگوں کو ویکسین دی گئی ہر ملک نے ویکسین بر وقت خریدی ہمارے حکمران سوئے رہے یہ حکومت ناکام ہو چکی عمران خان کو بھی پتہ چل گیا کہ وہ لاسٹ اننگ کھیل رہے ہیں اس کا جانا ٹھر گیا ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں متحد ہیں پی پی کا حکومتی جماعت سے ایک سیٹ کے لئیے معاہدہ گھاٹے کا سودا ہے ہم نے اس ملک کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے نوجوانوں کو بہتر سمت میں لے کر جانا سی پیک کو تباہ کریا گیا ہماری حکومت ہوتی تو سی پیک کا پورٹ فولیو 100 ارب ڈالر ہوتا

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

وزیراعظم کریں گے سعودی عرب کا دورہ، رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی یا بند؟ طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت تین وزیر خزانہ بدل چکی ہے اس وزیراعظم کو پتا ہی نہیں کہ خارجہ پالیسی کیسے چلنی ہے،حیران ہوں ایسا وزیراعظم پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہے، یہ حکومت اپنی ناکامی کی قیمت پاکستان سے وصول کر رہی ہے، وزیراعظم نے ملک کو تباہ کردیا ہے،ن لیگ کواقتدار سے دورنہ کیا جاتا تو آج 100ارب ڈالر سی پیک کے ذریعے آچکے ہوتے،پاکستان کی ترقی کا سفر چھین کر ملک نالائق کے حوالے کردیا گیا، تین سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں مسلم لیگ ن چھوڑ کر گئی،ملک میں سی پیک مخالف حکومت مسلط کردی گئی، سی پیک کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے،تین سال میں صرف یہ کہاگیا کہ سی پیک اتھارٹی بن گئی ہے،اسٹیٹ بینک کو گروی رکھنے کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کا سودا ہے اسٹیٹ بینک پارلیمان کو نہیں بین الاقوامی اداروں کو جواب دہ ہوگا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.