نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نےنیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ نےچیف سیکریٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ا جازت نہیں دی جا سکتی،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا نیب آفس کے باہرلیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے،پولیس ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا، حراست میں لیے گئے کارکنوں کو مختلف تھانوں منتقل کردیا گیا، مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کا نیب آفس کے باہر سیکورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا ہے،نیب لاہور کے باہرمسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراوَ کیا گیا،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور … نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب پڑھنا جاری رکھیں