نیب ٹیم کا پنجاب کے اہم ادارے کے دفتر پر چھاپہ

0
20

نیب ٹیم کا پنجاب کے اہم ادارے کے دفتر پر چھاپہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب اسلام آباد ٹیم نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے

نیب نے چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا، نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم انکوائری کر رہی ہے،نیب نے متعدد بار محکمہ خوراک سے 3برس کا ریکارڈ طلب کیا تھا چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سکندر ایم خان کو نیب طلب کر چکی ہے سکندر ایم خان گزشتہ ماہ مطلوبہ ریکارڈ نیب اسلام آباد کو فراہم کرچکے ہیں، نیب چینی کی برآمد میں اربوں روپے سبسڈی کے معاملے کی تحقیقات کررہا ہے

چینی میں سبسڈی کے حوالہ سے تحقیقات کا حکم چیئرمین نیب نے دیا تھا، چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(CIT)کر رہی ہے جس میں دو انوسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر/ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر کے علاوہ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی کررہے ہیں۔

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی کہ تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کے علاوہ ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کی تہہ تک پہنچا جائے۔

چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ مبینہ چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا قانون کے مطابق پورا موقع فراہم کیا جائے اور غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن کو قواعد و ضوابط کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے نہ صرف چینی سبسڈی دی گئی بلکہ قومی خزانے کو بھی مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا

Leave a reply